حمائمہ ملک کو میلاد کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
اداکارہ حمائمہ ملک کو میلاد ویڈیو شیئر پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ اداکار نے حال ہی میں گھر میں منعقد میلاد کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نعت "میں لجپالاں دے" کو سنتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ کو اس ویڈیو پر کافی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صارفین نے لکھا کہ اداکارہ اپنی ویڈیو جان بوجھ کر بنوا رہی ہیں اور دکھاوا کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے اس ویڈیو کو جاری کرتے ہوئے "اللہ کا ذکر کرتے ہوئے جو سکون ملتا ہے وہ کسی نعمت اور رحمت ست کم نہیں ہے" کا کیپشن بھی دیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.